ضلع خانیوال میں “پیرا”فورس مکمل طور پر فعال  

30

خانیوال،01 اکتوبر(اے پی پی ): :ضلع خانیوال میں “پیرا”فورس مکمل طور پر فعال ہو گئی۔

 اس حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس میں  ڈپٹی کمشنر کمانڈر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کو پیرا فورس نے سلامی پیش کی اور   ڈپٹی کمشنر نے “پیرا”پریڈ کا بھی معائنہ کیا،جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سراہا ۔

اس موقع پر ضلعی افسران اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفسیر طاہر عباس کھچی ہمراہ تھے ۔

پیرا فورس نے وزیر اعلیٰ کے مطابق بہت کم وقت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

پنچاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی فورس ناجائز قابضین تجاوزات ،مہنگائی اور ذخیرہ اندوز مافیا کے خلاف کارروائی میں معاون ثابت ہوگی۔