کوئٹہ، 27 اکتوبر (اے پی پی): 27اکتوبر، یوم سیاہ کشمیر کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف سردار محمد ہارون خان جمالی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار ذادہ فیصل خان جمالی کی جانب سے میر ضرار ناصر خان جمالی کی قیادت میں گوٹھ سردار رستم خان جمالی بکھرڑہ سے سادہ مگر پر وقار ریلی نکالی گئی ریلی سے میر ضرار ناصر خان جمالی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکریٹری شان ثاقب ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کو بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جارہا ہے ہم بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کشمیری عوام خود کو تنہا مت سمجھیں، پاکستانی فوج اور عوام ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج نے ہمیشہ ملک کی دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور پاکستان کی عوام اپنے افواج پر فخر محسوس کرتے ہیں انشااللہ کشمیر ایک دن ، ضرور پاکستان کا حصہ بن جائے گا اور وہاں کے عوام کو حق خوداردیت مل جائے گی ۔
ریلی کے شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ریلی میں پیپلز پارٹی کے عیدیداران رہنما سیاسی سماجی رہنما قبائلی عمائدین اور طلبا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











