ملتان؛غیر منظورشدہ اور نقشہ کی خلاف ورزی کرنے والوں  کے خلاف گرینڈ آپریشن

20

ملتان ،16 اکتوبر (اے پی پی): ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ٹاؤن پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کا غیر منظورشدہ اور نقشہ کی خلاف ورزی کرنے والوں  کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ٹاؤن  پلاننگ ڈائریکٹوریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر منظور شدہ اور نقشہ کی خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 11 تعمیرات کو سیل کر دیا۔

ایم ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم کے بی بلاک پلاٹ نمبر بی 398،بی 439،بی 906،بی 908،بی 804،سی 13،ڈی 991،ڈی 1287 کو خلاف ورزی نقشہ پر سیل کردیا ۔ جبکہ شیر شاہ روڈ پر قاری امان اللہ کی کمرشل دوکانات،شیر شاہ روڈ پر ملک آصف کا زیر تعمیر کمرشل ہال،شیر شاہ روڈ پر محمد عارف کے اورینٹ سکول کو بھی خلاف ورزی نقشہ پر سیل کردیا گیا۔