ملتان میں سموگ کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک، ڈپٹی کمشنر کی تمام محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت

45

ملتان،20اکتوبر(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ملتان نے سموگ کے خاتمے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے تمام ضلعی محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سموگ کے تدارک کے لیے عملی اقدامات میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو شہر میں واٹر چھڑکاؤ کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دی جبکہ تعمیراتی مٹیریل کھلا رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور ویڈا بسوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے واضح کیا کہ مٹی اور ریت کی اوپن ٹرالیاں فوری طور پر بند کی جائیں جبکہ کوڑا کرکٹ اور فصلوں کی باقیات جلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ “شہرِ اولیاء کا پولیوشن انڈیکس معمول پر رکھنے کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کے تعاون سے ہی فضائی آلودگی پر قابو پا سکتی ہے۔