اسلام آباد، 30 اکتوبر ( اے پی پی): نمرا رفیق نے پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی کپتان مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرپور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں نکھارنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فتح یاب ہوکر ملک کا نام روشن کریں گے۔
وائس کپتان ایشا فیصل نے کہا کہ ٹیم پریکٹس جاری ہے اور پوری کوشش ہے کہ آئندہ ورلڈ کپ فائنل جیتیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔











