اسلام آباد،30 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف پاکستان نے پہلے عالمی مقابلہ قرآت کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی قرات کانفرنس میں دنیا بھر سے بہترین قاری حضرات پاکستان آئیں گے اور وزارت مذہبی امور عالمی مندوبین کی میزبانی کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی کے لیے سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا اور اب عالمی قرآت کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، وزارت مذہبی امور کے اقدام سے قرآن مجید کی تعلیم کو سکولوں اور کالجوں میں لازمی قرار دیا۔ وزارت مذہبی امور نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔











