وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کے والد سواتی خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

18

لاہور، 9 اکتوبر(اے پی پی ):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم کے پروٹوکول آفیسر مراد خان کی رہائش گاہ جاکر ان کے والد سابق ڈپٹی میئر سواتی خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

محسن نقوی نے مرحوم سواتی خان کی عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ، ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا کرے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر و تحمل دے۔