اسلام آباد،06 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ شفق محمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کثیر جہتی اور دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان رابطے میں اہم پل کے طور پر کام کر رہی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث پاکستانیوں کا فعل قابل مذمت ہے اور ان کو واپس لینا ہماری ذمہ داری ہے لیکن وہ پاکستانی نہیں جواپنی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔
لارڈ شفق محمد کی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط تر بنانے میں بھر پور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی۔
وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔











