واشنگٹن ڈی سی، 17 اکتوبر(اے پی پی ): وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں جے پی مورگن انویسٹمنٹ سیمینار سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
وزیرِ خزانہ نے سیمینار کے شرکاء کو مالیاتی، مانیٹری اور بیرونی شعبوں میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا اور پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کا ذکر کیا، جو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے دوسرے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے پہلے جائزے سے متعلق ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت میں مثبت رجحانات ظاہر ہو رہے ہیں، جو بہتر معاشی نظم و نسق، مالیاتی و بیرونی استحکام، اور مؤثر اصلاحاتی اقدامات کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے سرمایہ کاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات، پالیسی استحکام اور جاری اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اے پی پی /سعیدہ/نورین











