وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا پاکستانی تعلیمی بورڈز کے ٹاپرز کو ترکی بھجوانے کا اعلان

26

اسلام آباد، 17 اکتوبر (اے پی پی): وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا ہے کہ وزارتِ تعلیم پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ترکی بھجوائے گی تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ خالد مقبول صدیقی نے آج  بروز جمعہ ان طلبہ سے ملاقات کی، ان کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ یہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کا فخر ہیں اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کریں گے۔