وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

14

تہران،29 اکتوبر (اے پی پی ):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔

جس میں پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نےپاک افغان بارڈر کے  حوالے سے بریف کیا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاک افغان  کشیدگی ختم کرانے کے حوالے سے برادرانہ کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے  ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایران اور پاکستان  علاقائی امن اور استحکام کے شراکت دار ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ایران   اپنے بھائی  کے  بے پایاں تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا۔ صدر مسعود پزشکیان نےدو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ  دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔