اسلام آباد ، 28 اکتوبر ( اے پی پی): پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ( پی این سی اے) میں پاک ترک فرینڈ شپ ویک کے موقع پر کلچرل پرفامنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو نے پاک ترک دوستی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکیہ دوستی ہمیشہ برقرار رہے گی۔ ترکیہ عوام پاکستان سے خصوصی محبت کرتی ہے۔ پروگرام میں مختلف فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔











