ملتان، 17 اکتوبر (اے پی پی ):پی ایچ اے ملتان نےشہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں پر سدا بہار اور موسمی پھولوں اور پودوں کی شجرکاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔شہر کی مصروف و معروف گرین بیلٹس اور چوکوں پر سدا بہار اور پھولدار پودے لگا نے کا آغاز کر دیا گیا ہے ان میں جسٹروفا،چاندنی،میری گولڈ،ڈوراف،ایسپیراگراس،ایری سین،فائیکس سٹار لائٹ، ایکلیفا اور ڈرائیسینیاقابل ذکر ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوکوں کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔سی ایم پنجاب کے گرین وژن کے عین مطابق کمشنر ملتان عامر کریم خان کی سر براہی میں شہر کی خوبصورتی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ گرین بیلٹس اور پارک بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ شہر کی گرین بیلٹس اور چوک کی تزئین و آرائش کے لئے سپیشل ٹاسک فورس بنائی گئی ہے جو مستعدی سے گرین بیلٹس کی بہتری کے لئے مصروف عمل ہے نومبر اور دسمبر میں شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس خوبصورت منظر پیش کریں گے۔











