چوک کمہارانوالہ تا وہاڑی چوک  تک چالیس سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی، کریم بخش

19

ملتان، 30 اکتوبر (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کریم بخش نے کہا ہے کہ کمہارانوالہ تا وہاڑی چوک  تک چالیس سے زائد درختوں کی شجرکاری مکمل کر لی ہے جبکہ گرین بیلٹس اور چوکوں پر  درختوں کی شجرکاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر میں موسم سرما اور سموگ کے حوالے سے شجرکاری جاری ہے شہر کی بیوٹفکیشن پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں سموگ تدارک اقدامات کے لیئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے گرین وژن پر عمل پیرا ہیں۔ کمشنر ملتان کی سربراہی میں شہر کو سر سبز بنا رہے ہیں۔موسم سرما میں درختوں اور پھولوں کی بھرپور شجرکاری کی جائے گی۔

 اُنھوں نے مزید کہا کہ آلودگی کے خاتمے کے لیئے شجرکاری نا گزیر ہے سموگ اور آلودگی کے خاتمے کے لیئے شجرکاری اور پانی کے چھڑکاؤ کو یقینی بنا رہے ہیں۔پی ایچ اے ملتان شہر میں بیوٹیفکیشن کے لیئے ہنگامی اقدامات کر رہا ہے نومبر اور دسمبر میں پھولوں اور درختوں کی شجرکاری کے لیئے گرین بیلٹس پر مٹی کی بھرائی اور صفائی کا عمل جاری ہے۔