اسلام آباد،21اکتوبر (اے پی پی ): چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت فیڈرل ریجن باکسنگ لیگ برائے مرد و خواتین کا علامہ اقبال آڈیٹوریم، فیسل مسجد کیمپس، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں افتتاح کیا۔
اس تقریب میں خطے بھر سے اہم عہدیداران، کھیلوں کے سفیر، اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن وائس پریذیڈنٹ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، نے مہمانوں کا استقبال کیا اور نوجوانوں کی کھیلوں میں شرکت کی تعریف کی۔
اس موقع پر چیئرمین مشہود احمد خان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئےپر عزم ہے، انھوں نے کھیلوں کو نوجوانوں کی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔انھوں نے کہا کہ ملک میں کھیلوں کا مستقبل روشن ہے،وزیراعظم نوجوانوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہے ہیں۔











