کمشنر عامر کریم خاں کا گردیزی مارکیٹ میں خواتین کے پبلک ٹوائلٹس کی مجوزہ سائٹ کا دورہ

14

ملتان 24 اکتوبر )اے پی پی ): کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے گردیزی مارکیٹ میں خواتین کے پبلک ٹوائلٹس کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے، ایسے منصوبے شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ٹوائلٹس کی تعمیر اس انداز میں کی جائے کہ شاہراہِ عام متاثر نہ ہو اور شہریوں کے آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ کمشنر نے مزید کہا کہ گردیزی مارکیٹ میں خواتین خریداروں کی سہولت کے لیے جدید پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں گے جہاں صفائی، تحفظ اور سہولت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین کے لیے مخصوص ٹوائلٹس کی تعمیر میں پردے اور نجی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے، جبکہ بچوں کے لیے پیمپر تبدیل کرنے کی سلیب یا علیحدہ جگہ لازمی طور پر بنائی جائے تاکہ ماؤں کو سہولت میسر آئے۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشرالرحمن نے منصوبے پر کمشنر عامر کریم خاں کو تفصیلی بریفنگ دی۔