مظفرآباد،19نومبر(اے پی پی):آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی 20 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، کابینہ میں 18 وزراء اور 2 مشیران شامل ہیں۔
قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے وزراء حکومت سے حلف لیا, وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مشیران سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے شرکت کی۔
تقریب میں چیف سیکرٹری، انسپکرجنرل پولیس، سیکرٹریز حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











