ملتان، 07 نومبر ( اے پی پی): انڈر 19 ورلڈ کپ 2006 کے فاتح کپتان سرفراز احمد نے ملتان کیمپ کا دورہ کیا۔
سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں سے تجربات اور مفید مشورے شیئر کیے اور ساتھ عملی سیشن بھی کیا۔
ملتان میں جاری انڈر 19 کیمپ میں 26 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔کیمپ سے ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے سکواڈ کا انتخاب ہوگا۔











