کولمبو، 20 نومبر ( اے پی پی): پہلا بلائنڈ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان بلائنڈ ویمنز ٹیم نے اپنے آخری لیگ میچ میں 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔
امریکہ بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے ہدف 8.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب رمشہ شبیر نے 34 نمرہ رفیق نے 25 اور نور فاطمہ نے 17 رنز بنائے۔
پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 6 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں 22 نومبر کو انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ پاکستان ٹیم 22 نومبر کو نیپال کےخلاف سیمی فائنل کھیلے گی۔











