اسلام آباد، 20 نومبر ( اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور مختلف سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر منصوبے کے تقریباً 50 فیصد سے زائد تعمیراتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے، شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے گرڈرز اور پائل ورک بھی پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔
بریفننگ میں بتایا گے کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے ابتک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اورمنصوبے کے تعمیراتی کاموں کی ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کی بیوٹیفکیشن کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ڈیجیٹل بورڈز اور ایل ای ڈی لائٹس پر بھی کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کا منصوبہ اسلام آباد شہر کے انفراسٹرکچر میں جدت اور ٹریفک کے دباؤ میں کمی کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔











