حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی مہم کا آغاز

12

لاہور، 17 نومبر ( اے پی پی ): حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاو کی مہم کا آغاز،صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے چلڈرن کمپلیکس میں مہم کا افتتاح کیا۔سیکرٹری صحت و آبادی، سپیشل سیکرٹری صحت، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم، اے ایس ٹیکنیکل، اے ایس ورٹیکل پروگرام ڈی جی ہیلتھ بھی موجود تھے ۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  ہر بچے کو صحت مند و توانا دیکھنا چاہتی ہیں، خسرہ ویکسین کے ساتھ ساتھ 11 منتخب اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، گیارہ منتخب اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور بہاولنگر میں مہم 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ای پی آئی پنجاب کی تمام ویکسین 100 فیصد محفوظ اور پوری دنیا میں زیر استعمال ہے، محکمہ سکولز کے تعاون سے اس مہم میں بھی تاریخی کامیابی حاصل کریں گے،بیماریوں سے بچاؤ پر کام کرنے سے ہسپتالوں پر لوڈ مینجمنٹ ممکن ہو پائے گی، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ خسرہ/ روبیلا ویکسینیشن مہم میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کو بھی اعتماد میں لیں،ای پی آئی پنجاب کی تمام ویکسین 100 فیصد محفوظ اور پوری دنیا میں زیر استعمال ہے، ہم ای پی آئی پروگرام کو مزید مضبوط کریں گے تاکہ آئندہ کوئی سپیشل مہم کی ضرورت نہ پڑئے، خواجہ عمران نذیر نے خسرہ/روبیلا ویکسینیشن مہم میں 100 فیصد کوریج یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت امسال خسرہ کیسسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے،  یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، اپنے بہتر مستقبل کے لیے ان کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے،ہمارا ہیلتھ کئیر سٹاف ہمارا فخر ہیں، ان کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران 17 ملین بچوں کو2 خسرہ روبیلا سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی، مہم کے دوران منتخب اضلاع کے 5۔5 ملین بچوں کو او پی وی ویکسین بھی دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت ہم الحمداللہ 90 پرسنٹ ویکسینیشن ریٹ پر پہنچ چکے ہیں، والدین 17 نومبر سے 29 نومبر تک جاری مہم میں بچوں کو لازمی ویکسین کروایں، تمام  ای او ہیلتھ اپنے اپنے اضلاع میں ہر ہیلتھ فیسیلیٹی میں  ویکسین کی دستیابی یقینی بنائیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ  مہم کی کامیابی کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے، مہم میں 4307 فکسڈ سائٹس اور 10142  آؤٹ ریچ ٹیموں  کے ذریعے ویکسی نیشن فراہم کی جاے گی، مہم میں 14449   ویکسی نیٹرز، 14449   ٹیم اسسٹنٹ،  24591  سوشل موبلائزر حصہ لے رہے ہیں،  سپروائزرز میں 144 ضلعی افسران  اور  640  دیگر عملہ  شامل ہے ۔مزید معلومات و راہنمائی  کے لئے محکمہ کی ہیلپ لائن 1033   اور 1166  پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے.صحت و سکولز کے سی ای اوز آپس میں مربوط روابط کو یقینی بنائیں، ذرا سی غلطی پوری مہم کو متاثر کر سکتی ہے۔