زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد میں ٹریننگ سیشن، تین ملکی سیریز کی تیاریوں میں مصروف

10

‎اسلام آباد،  15 نومبر ( اے پی پی): تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان آنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ پریکٹس کی اور بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی۔

‎زمبابوے کی ٹیم سری لنکا اور میزبان پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی۔ سیریز کا افتتاحی میچ 18 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔