شاہین شاہ آفریدی کی سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس

11

راولپنڈی، 17 نومبر ( اے پی پی): پاکستان کرکٹ ٹیم  کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ اچھا پرفارم کر رہی ہے بطور ٹیم ساتھ چل رہے کسی ایک فرد پر ٹیم منحصر نہیں، آنے والی سہ ملکی سیریز میں بھی اچھا کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

 شاہین آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان بیٹنگ لائن کا ہراول دستہ ہیں اور ہمیشہ سے ٹیم کے لیے پرفارم کرتے آئے ہیں۔بابر اعظم نے ہمیشہ اپنے اور ٹیم کےلئے محنت کی اور پرفارم کر کے خود کو ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے بھی دونوں میچز میں اچھا کھیلا،محمد وسیم جونئیر انجریز کا شکار رہے اسی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے وسیم کو برابر مواقع پر استعمال کیا۔ایک روزہ میچز میں میں اچھا پرفارم کیا۔