صدر آصف علی زرداری سے روس کے لئے نامزد پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کی ملاقات

15

اسلام آباد، 24 نومبر (اے پی پی): صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان کے روس کے لئے نامزد سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے سفیر کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور روس کے ساتھ شراکت داری کو اہم قرار دیا۔

صدر مملکت نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سائنسی میدانوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی، سرمایہ کاری، ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے روسی قیادت کے ساتھ قریبی تعلقات، دہشتگردی کے خلاف تعاون اور خطے میں رابطوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے سفیر کو تعلیمی، تحقیقی، اسپیس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کی ہدایت دی۔

صدر مملکت نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ روس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دیں۔