عالمی تنازعات امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، سینیٹر محمد اسحاق ڈار

11

اسلام آباد، 12 نومبر ( اے پی پی): نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی تنازعات امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، دنیا کو دہشت گردی کی صورت میں بہت بڑا چیلنج درپیش ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا تھا اور کرتا رہےگا۔

ان  خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں جاری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پارلیمانی رابطوں سے تجربات کے تبادلے کا موقع مقام میسر آتا ہے اور یہ کانفرنس پارلیمانی رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  کانفرنس کا موضوع امن سلامتی ترقی بہت اہم ہے، کانفرنس پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہوگااور علاقائی روابط کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی رابطے سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو  فروغ دے کر ترقی ممکن ہے۔

انہوں  نے کہا کہ دنیا اس وقت تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہےاور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں جبکہ پارلیمانی سفارت کاری کا عالمی امن اور استحکام میں اہم کردار ہے، قوموں کے درمیان مکالمہ اور رابطوں کے ذریعے ہی امن، سلامتی اور ترقی ممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام کے درمیان مکالمے کا فروخت ملک کی اہم ضرورت ہے۔  ہماری دنیا کو اس وقت امن و استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ہمیں عالمی نظام میں عوامی شمولیت کو بڑھانا ہے۔