اسلام آباد، 12 نومبر ( اے پی پی): عمانی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دس رکنی وفد نےڈائریکٹر جنرل نیویگیشن سروسز صالح الحارتی کی قیادت میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
ڈائریکٹر جنرل (پی اے اے) ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے کی سربراہی میں عمانی وفد سے ملاقات میں ایئر نیوی گیشن، ایئرپورٹ مینجمنٹ اور تکنیکی اشتراک پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں ممالک نے ہوابازی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور استعداد کار میں اضافے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سی اے اے عمان کے درمیان سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز پر ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے علاقائی فضائی سلامتی اور رابطوں کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔











