اسلام آباد،4نومبر (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)محمد علی رندھاوا نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی اور دارالحکومت میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے قائم مقام صدر کو وفاقی دارالحکومت میں جاری ترقیاتی سکیموں اور بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا۔
قائم مقام صدر نے ہدایت کی کہ 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بین پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران دنیا بھر کے پارلیمانی لیڈر یہاں موجود ہوں گے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ دارالحکومت پاکستان کی مہمان نوازی اور تنظیمی کارکردگی کی عکاسی کرے۔











