قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس

9

اسلام آباد، 05 نومبر (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی  سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے  موجودہ اجلاس کو  14 نومبر 2025 بروز جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 21 ویں اجلاس میں وقفہ سوالات سمیت عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر گفتگو کی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی   سید غلام مصطفی شاہ،  سینیٹر اعظم نذیر تاڑر ، وفاقی وزیر  ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، خالد حسین مگسی ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید حفیظ الدین، پولین بلوچ، نزہت صادق ، نور عالم خان،   سیدہ شہلا رضا ، شازیہ مری اور اعجازالحق   نے شرکت کی۔