ملتان،27 نومبر(اے پی پی):نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شوگر کے کنٹرول بارے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی جبکہ شعبہ اینڈوکرائنولوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمدظفر اقبال، رجسٹرار ڈاکٹر صلاح الدین محمود رند بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واک کے شُرکاء میں ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجد صاحب، پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نازش، پروفیسر ڈاکٹر طاہر چوہدری، ڈاکٹر محبوب قادر، ڈاکٹر صلاح الدین محمود اور بڑی تعداد میں طلبا اور نرسز نے شرکت کی۔
شوگر تمام بیماریوں کی جڑ ہے جو سر کے بالوں سے پاؤں کے ناخنوں تک جسم کے تمام اعضاء کو متاثر کرتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق اس سے بچاؤ کے لیے آ گہی میں اضافہ اور منظم عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے ۔











