وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ

16

‎باکو، 8 نومبر ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد باکو سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔دورے کے دوران وزیراعظم نے آذربائیجان کے یومِ فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوف اور ترکیہ کے صدر عزت مآب رجب طیب ایردوان سے الگ الگ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کیں۔