وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے اے ایف سی صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے اعزاز میں عشائیہ

12

اسلام آباد، 07 نومبر ( اے پی پی): وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناءاللہ کی جانب سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کے اعزاز میں گزشتہ شپ عشائیہ کا اہتمام  کیا۔

اعلامیہ  رانا ثناءاللہ نے شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور اُن کے معزز وفد کو پاکستان آمد پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن  ہماری باہمی دوستی، احترام، اور فٹ بال کے فروغ کے لیے مشترکہ جذبے کا آئینہ دار ہے کھیل سرحدوں اور ثقافتوں سے بالاتر ہو کر دلوں کو جوڑتا ہے۔

فیفا کے سینئر نائب صدر کا یہ دورہ پاکستان میں فٹ بال کے روشن مستقبل کے لیے امید کی نئی کرن  ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات اخوت، ایمان، ثقافت اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور پاک بحرین دوستی سفارت کاری سے کہیں آگے ہے یہ تجارت، دفاع، تعلیم اور اب کھیل کے میدان میں قریبی تعاون کی صورت میں جھلکتی ہے۔

تقریب میں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری،  وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ،  وزیر مملکت بلال اظہر کیانی وفاقی سیکرٹری محمد محی الدین وانی، ڈی جی سپورٹس  امجد گل، اور پی ایف ایف فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی پی ایف ایل کے صدر فرحان جونیجو  نےبھی شرکت کی۔