وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل کی نیدرلینڈز کی معروف کمپنی بیڈنگ ہاؤس اور انویسٹ انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

8

اسلام آباد، 06 نومبر(اے پی پی ): وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت رانا احسان افضل نے نیدرلینڈز کی معروف کمپنی بیڈنگ ہاؤس اور انویسٹ انٹرنیشنل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت بیڈنگ ہاؤس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہنریئٹے فان بینم نے کی۔

ملاقات میں پائیدار ٹیکسٹائل، سرکلر اکانومی، سرمایہ کاری شراکت داری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

بیڈنگ ہاؤس نے پاکستان میں مستقل سورسنگ آفس قائم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ مقامی اداروں کے ساتھ ٹیکسٹائل ویسٹ ری سائیکلنگ پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔

رانا احسان افضل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری عالمی معیار کی سرٹیفکیشن اور کمپلائنس پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، یورپی یونین میں نیدرلینڈز کا دوسرا بڑا ایکسپورٹ پارٹنر ہے اور وزارتِ تجارت بیڈنگ ہاؤس کے منصوبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

نیدرلینڈز کے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا۔ رانا احسان افضل نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز پائیدار اور ماحول دوست ترقی کے مشترکہ وژن کے حامل ہیں۔