اسلام آباد ، 06نومبر (اے پی پی ) :ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے ہمراہ پاکستان مونومنٹ کاجمعرات کودورہ کیا۔ اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کو سلامی پیش کی ۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر حاضری دی۔ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے شکر پڑیاں سے اسلام آباد شہر اور مارگلہ پہاڑی سلسلے کا نظارہ کیا۔انھوں نے اسلام آباد کی خوبصورتی کو سراہا۔
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس بھی اس موقع پر موجود تھے۔











