لاہور ، 2 نومبر ( اے پی پی): وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ملکی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کی۔
ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کے تنظیمی امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق کی ضرورت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی و عسکری قیادت نے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔











