وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ،چوہدری شافع حسین

14

لاہور 24 نومبر (اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین  نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے قائدِ اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا ہے اگلے 6 ماہ میں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی گارمنٹ سٹی میں منتقل ہوگی ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے کپاس کی پیداوار بڑھانا ضروری ہے

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین  نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر معشیت کا اہم شعبہ اور 30 فیصد روزگار کی فراہمی کا ذریعہ ہے ،قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے اس شعبے کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے قائدِ اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا ہے اگلے 6 ماہ میں چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری بھی گارمنٹ سٹی میں منتقل ہوگی ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے کپاس کی پیداوار بڑھانا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فصل سے کاشتکاروں کو نقد ادائیگی بھی ہوتی ہے کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے  ایس آئی ایف سی بھی کپاس کی پیداوار بڑھانے اور زراعت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے پنجاب حکومت اس سال 10سے11 ملین کپاس کی پیداوار کا حاصل کرنے کیلئے پر امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت انٹرسٹ ریٹ سنگل ڈیجٹ پر لانے کیلئے کوشاں ہے چین کے سرمایہ کاروں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے متعدد معاہدے ہوئے ہیں پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں بہترین صنعتی انفراسٹرکچر اور سرمایہ داروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وی وو موبائل کی جلد یہاں مینوفیکچرنگ شروع ہو جائے گی چین کی کمپنی پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا ایسمبلنگ پلانٹ لگا رہی ہے چین کی کمپنی یہاں لیتھیئم بیٹریوں کا مینوفیکچرنگ پلانٹ بھی لگا رہی ہے ساہیوال میں 200ایکڑ اور سیالکوٹ میں 1400ایکڑ بنجررقبے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹس بن رہی ہیں بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جارہا ہے  بزنس فسیلیٹیشن سینٹرز میں صنعتکاروں کو ایک ہی چھت تلے سہولیات دی جارہی ہیں کوشش ہے کہ پنجاب میں زیادہ سے انڈسٹری لگے جتنی صنعتیں لگیں گی اتنے ہی روز گار کے مواقع بڑھیں گے نتائج کے حصول کیلئے فالو اپ بے حد ضروری ہے ۔پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر نمائش کا اہتمام کیا تھا ۔.