اسلام آباد ، 20 نومبر ( اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے مختلف پوائنٹس کا دورہ کیا اور گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگنے کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت میں چلنے والی ہر گاڑی کے لئے ایم ٹیگ لازمی ہے، شہریوں کی آسانی کے لئے ایم ٹیگ کے پوائنٹس 10 کر دئیے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر ایم ٹیگ پوائنٹس میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ٹیگ کی وجہ سے شہر کو مزید محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔ ڈی سی اسلام آباد نے تمام شہریوں سے ایم ٹیگ ہر صورت لگوانے کی اپیل کی۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے بھی ایم ٹیک سروس پوائنٹس کا دورہ کیا۔ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے ایم ٹیک سروس پوائنٹس کا جائزہ لیا ۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کچنار پارک اور F-7 گول مارکیٹ میں قائم ایم ٹیک سروس سینٹر کا وزٹ کر کے عملے کو شہریوں کو بہترین انداز میں سروسز فراہم کرنے کی تلقین کیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے ایم ٹیک سروس پوائنٹس کی تعداد بتدریج بڑھائی جا رہی ہے ۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم
نے کہا کہ ایم ٹیگ کی سہولت سے استفادہ کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شہریوں کو ایم ٹیک کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اسلام آباد میں 10مقامات پر سہولیات فراہم جا رہی ہیں،
شہریوں کو صبح 9 بجے سے لے کے رات 9 بجے تک ایم ٹیک کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔
ایم ٹیک سروس پوائنٹس کی تفصیل درجہ ذیل ہے:
1) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد
2) فاطمہ جناب پارک ایف نائن F-9
3) کچنار پارک ائی ایٹ I-8
4) گول مارکیٹ سیکٹر F-7
5) میٹرو کیشن کیری سیکٹر I-11
6)لیک ویو پارک اسلام آباد
7) اسلام آباد کلب
8) گلبر گرین اسلام آباد
9) 26 نمبر چونگی اسلام آباد
10) ترلائی سی ایف سیCFC











