وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا عالمی مقابلہ حسن قرات سے خطاب

9

اسلام آباد،24 نومبر(اے پی پی ): وفاقی سیکرٹری مذہبی امور و بین المذاھب ہم آہنگی ڈاکٹر سید عطاءالرحمان نے عالمی مقابلہ حسن قرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات ہے، پاکستان میں پہلی بار اس نوعیت کا مقابلہ قرات ہو رہا ہے،  مقابلہ قرات میں 40 ممالک سے قاری حضرات شریک ہیں، انٹرنیشنل مقابلہ قرات سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں جاۓ گا۔

انھوں نے کہا کہ عالمی مقابلی قرات 27 نومبر تک اسلام آباد میں جاری رہے گا، مستقبل میں عالمی مقابلہ قرات کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔