وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال 11ویں ترک میڈیکل ورلڈ کانگریس میں شرکت کیلئے انقرہ پہنچ گئے

12

اسلام آباد، 24 نومبر (اے پی پی) :وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال 11ویں ترک میڈیکل ورلڈ کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے انقرہ پہنچ گئے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایئرپورٹ پر ترک وزارتِ صحت کے سینئر حکام اور پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنید نے وزیرِ صحت کا استقبال کیا۔

 وزیرِ صحت کا یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے۔ دورے کے دوران دونوں ممالک تجربات کے تبادلے، طبی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت کریں گے۔

صحت کے شعبے میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے۔