پاکستانی کرکٹر عثمان طارق کی پریس کانفرنس

12

راولپنڈی، 24 نومبر( اے پی پی): پاکستانی کرکٹر عثمان طارق نے تین ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں پلئیر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے دورانیہ کو جہدوجہد سے زیادہ مرحلہ سمجھتا ہوں جس میں ہر کھلاڑی اپنی صلاحیتوں میں نکھر کر سامنے آتا ہے۔اُنہوں نے کہا محنت کا صلہ ہر صورت مل کر رہتا ہے، آج محنت کا پھل ملا ہے، مشکل وقت میں کرکٹ پر فوکس اور بہتر کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ ایکشن رپورٹ ہونا میرے کیرئیر کا مشکل ترین وقت تھا۔ اس وقت کافی دوستوں نے اور کوچ نے میرا ساتھ دیا اور مدد کی۔ عثمان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن اور راشد خان کو آئیڈیالائز کرتا ہوں اور فالوکرتا رہا ہوں۔ اپنے کیریئر میں دیگر کھلاڑیوں کی طرح اپیکٹ فل کھلاڑی بننا چاہتا ہوں۔