اسلام آباد، 05 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے نمائندوں کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں تنظیمی امور، ضلعی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کے فروغ، اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانے، ضلعی سطح پر روابط بڑھانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر زور دیا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے شرکاء کے خیالات سنے اور تنظیمی معاملات میں شفافیت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سطحوں پر قیادت کو اپنی سرگرمیوں میں تسلسل لاتے ہوئے عوام سے قریبی رابطہ رکھنا چاہیے تاکہ مثبت اور تعمیری سیاست کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس میں مختلف اضلاع کے نمائندوں، تنظیمی عہدیداران اور متعلقہ شعبوں کے ارکان نے شرکت کی۔











