وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے  ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی ملاقات

12

اسلام آباد، 06نومبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے  ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، نسانی سمگلنگ، بارڈر سکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈاور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے  مابین تعاون بڑھانے کے لئے جوائنٹ  ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیاگیا۔وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشت گردی، امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق اورپاکستان کی جانب سے انٹر پول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھرپور  حمایت کا اعلان کیا گیا۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے دورہ پاکستان  اور وزارت داخلہ آمد پر  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ‎ترکیہ کے ہم منصب علی یرلیکایا کا  پر تپاک استقبال کیا۔ ‎ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ون ٹو ون ملاقات کی اور بعد ازاں  وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔

ملاقات میں پاک  ترکیہ تعلقات، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، انسانی سمگلنگ، بارڈر سکیورٹی، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈاور پولیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا  اور دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مابین تعاون کو مزید فعال کرنے کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق ہوا ۔

 ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ ورکنگ گروپ ہر سال چار مرتبہ ملاقات کرے گا۔دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 وزیر داخلہ ترکیہ علی یرلیکایا نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی  ترکیہ کی سکیورٹی سے الگ نہیں ہے۔ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا  نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے شعبوں میں فعال کردار کو سراہا‎۔‎ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے، اس کے سدباب کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ ملاقات میں پاکستان کی جانب سے انٹر پول کے انتخابات میں ترکیہ کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا گیا۔  ملاقات میں انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کام کر رہی ہے،گزشتہ پانچ سال میں پاکستان سے ترکیہ منشیات سمگلنگ کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین  پولیس ٹریننگ کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے پر  اتفاق کیا گیا ۔ وزیر داخلہ ترکیہ علی یرلیکایا نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔‎ترکیہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں تعلقات کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔‎ ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا ‎ نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا  کیا۔‎اس موقع پر ترکیہ  کے وفد کے ارکان،وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ، ڈی جی اے این ایف، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ این پی اے، آئی جی ایف سی، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی این سی سی آئی اے، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن بھی موجود تھے۔