وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا الصبح  مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ  

15

اسلام آباد،11 نومبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  الصبح  مارگلہ روڈ پر شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاری شیٹرنگ ورک کا جائزہ لیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے ہدایات جاتی کیں کہ تعمیراتی کام بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔انہوں نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے لیے ورک فورس بڑھانے کی  بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل سےمارگلہ روڈ پر سفر کرنیوالے ہزاروں شہریوں کو ٹریفک جام  سے نجات ملے گی۔ مارگلہ روڈ پر تعلیمی اداروں کے طلبہ کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

  چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر پیش رفت کے بارے  میں بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ  منصوبے کے 85 گارڈر مکمل کئے جا چکے ہیں۔ پری کاسٹ پلینگ پر بھی کام مکمل ہو چکا ہے۔ ریٹیننگ وال اور ریمپ پر کام جاری ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے پر کام ٹائم لائن کے مطابق جاری ہے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا۔  شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 40 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔