پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کا 45 واں مرکزی اجلاس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اختتامی تقریب میں شرکت

12

راولپنڈی، 11 نومبر(اے پی پی ): 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ  جہلم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ، چیف آف آرمی اسٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سنٹرل میٹ 2025 کا انعقاد 01 اکتوبر سے 10 نومبر 2025 تک کیا گیا۔  پاکستان آرمی، ایئر فورس، نیوی، سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، کے پی کے، بلوچستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کے 2000 سے زائد شرکاء نے پورے جوش اور جذبے کے ساتھ اپنی شوٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

پاک آرمی نے تمام چار انٹر سروسز میچز جیت کر تیسری انٹر سروسز کمبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔ پنجاب رجمنٹ نے دی یونٹ فائرنگ کی مہارت کا میچ گروپ-I جیت لیا۔ پنجاب رجمنٹ کے سپاہی محمد عرفان نے ماسٹر ایٹ آرمز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آرمی مارکس مین شپ یونٹ کے نائب صوبیدار عمر فاروق نے آرمی ہنڈریڈ رائفل میچ ٹرافی جیت لی۔

  چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکاء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، ان کی شاندار نشانہ بازی کی تعریف کی۔ اور اس بات پر زور دیا کہ “*شوٹنگ میں مہارت حاصل کرنا فوجی تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے۔

بعد ازاں، آرمی چیف نے ملٹری کالج جہلم کی صد سالہ تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے صد سالہ یادگار اور کالج میوزیم کا افتتاح کیا، جس نے ایک صدی کی فضیلت اور ادارے کے بھرپور ورثے کو محفوظ رکھا۔

انہوں نے قیادت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو پروان چڑھانے میں ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے لیے  خدمات کو سراہا۔

 چیف آف آرمی اسٹاف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ چیف آف آرمی اسٹاف آمد پر، کمانڈر راولپنڈی کور اور انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔