راولپنڈی، 11 نومبر ( اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لئے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امن و استحکام کے ساتھ ساتھ کھیلوں و دیگر سرگرمیوں کا فروغ ہمارامشترکہ مقصد ہے۔











