اسلام آباد،12 نومبر(اے پی پی ): وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے ڈبلیو ایچ او کے مشن کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان کے لیے WHO Level-3 کے حصول کےاقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے میڈیکل پروڈکٹس کے معیار کی بہتری کیلئے بین الاقوامی معیار کیمطابق سفارشات پیش کی گئیں۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، ان نکات پر پیش رفت کیلیے جلد تمام صوبوں کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا جائے گا، ڈبلیو ایچ او لیول تھری حصول کے بعد پاکستان اپنی ادویات 68 ممالک میں برآمد کرنے کے قابل ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹ کو بڑھانے کیلیے پر عزم ہے۔
اجلاس میں ڈبلیو ایچ او کے کنسلٹنٹ سپیشل سیکرٹری ہیلتھ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ بھی شریک تھے۔











