پاکستانی فٹبال میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،پاکستانی فٹبال کوچ نوبلٹو سولانو

12

اسلام آباد، 17 نومبر ( اے پی پی): پاکستانی فٹبال کوچ نوبلٹو سولانو نے ٹیم کپتان کت ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فٹبال میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،قومی ٹیم سب کے لیے ہے، پاکستان کے ہر کھلاڑی کا پاکستان کے لئے کھیلنا ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو پرکھنا چاہتے ہیں،  کسی کھلاڑی کی اسکواڈ میں شمولیت ہونا یا نا ہونے کا فیصلہ کارکردگی پر ہوتا ہے۔انٹرنیشنل میچز میں کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے کے اچھے مواقع ملتے ہیں۔

پاکستانی فٹبال پلئیر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاکستان فٹبال پلئیرز کو مواقع کی کمی ہے، لوکل پلئیرز کو لیگ ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہے۔ہر ہفتہ میچ نہیں ہوتا جس کی وجہ سے تجربہ حاصل نہیں ہوتا۔اعتزاز نے کہا کہ ڈومیسٹک لیگ کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل لیگ بہت ضروری ہے۔