ملتان 14 نومبر )اے پی پی ): پی ایچ اے کا ہیڈ محمد والا11کلو میٹر روڈ پر میگا پلانٹیشن کا فیصلہ اس سلسلے میں کھدائی کا عمل جاری ہے اور بہت جلد شجرکاری کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ فلاور کارپٹ کے ساتھ ساتھ شہر میں میگا پلانٹس کا منصوبہ تیار کر لیا ہے اور آنے والے دنوں میں شہر میں سایہ دار درخت نظر آئیں گے۔











