چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ

20

اسلام آباد ، 16 نومبر ( اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تمام سیکشنز پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرمتعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ  دی۔

  بریفنگ میں بتایا گیا کہ

منصوبے میں شامل ریمپ ون کی دیواروں کا 60 فیصد کام بھی مکمل کیا جاچکا ہے

جبکہ اس منصوبے کی بیرل گرڈر کا 100 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، اسی طرح ارتھ ورک اور روڈ ورک کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جبکہ ریمپ ٹو کی دیواروں کے کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے،  منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں،

چیئرمین سی ڈی اے نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کے ابتک تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا اور ہدایت کی کہ تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،

منصوبے کے تمام تعمیراتی کاموں کو انکے شیڈول اور ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کیا جائے،

منصوبے کو خوبصورت بنانے کیلئے دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ، ڈیجیٹل بورڈز اور ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب پر بھی کام کیا جائے، چئیرمن سی ڈی اے نے کہا کہ شاہین چوک انڈر پاس کا منصوبہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، یہ منصوبہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی کے ساتھ روزانہ سفر کرنے والے شہریوں  اور گردونواح کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو سگنل فری سفری سہولیات فراہم کرے گا، چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ریزیڈنٹ انجینئرز منصوبے پر جاری تمام تعمیراتی سرگرمیوں کی موثر نگرانی کے زریعے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائے۔