چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری

12

اسلام آباد ، 15 نومبر ( اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن تسلسل کےساتھ جاری ہے۔  ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ ڈاکٹر انعم کی زیر نگرانی انسداد تجاوزات آپریشن ڈپلومیٹک انکلیو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈپلومیٹک انکلیو اور اس سے ملحقہ ایریاز میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ابتک 42 کنال سرکاری اراضی پر امن انداز میں واگزار کروا لی گئی،  انسداد تجاوزات آپریشن  تمام قانونی تقاضے اور  غیر قانونی مکینوں کو قبل از وقت باقاعدہ نوٹسز کے اجراء کے بعد کیا گیا، یہ کارروائیاں سی ڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے عمل میں لائی ہیں،  بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد تجاوزات آپریشن کی ان  کارروائیاں میں سپارکو کی جدید سٹلائٹ امیجز کا استعمال بھی کیا گیا،  اسلام آباد سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کی بروقت نشاندہی کیلئے سپارکو کی جدید سیٹلائٹ امیجز حاصل کی جارہی ہے،        ان کارروائیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا،   غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف یہ کارروائیاں تسلسل کے ساتھ مستقبل میں بھی جاری رہے گیں،    چئیرمن سی ڈی اے نے کہا کہ   غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے مکمل تدارک کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں، واگزار کروائی کرائی گئی اراضی کو دوبارہ قبضے سے محفوظ بنانے کیلئے طویل المدت اقدامات کئے جائیں،    شہر کی خوبصورتی اور منظم منصوبہ بندی کیلئے غیر قانونی قبضوں کے خلاف کارروائیاں انتہائی ضروری ہیں، غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خاتمے اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،  ان اقدامات کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دنیا کا بہترین، محفوظ، خوبصورت اور منظم شہر بنانا ہے، چیئرمین سی ڈی اے نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں شہریوں سے تعاون کی اپیل ہے کہ وہ انسداد تجاوزات مہم میں متعلقہ محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،   سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کا گرینڈ آپریشن تسلسل کےساتھ جاری ہے۔ کسی بھی غیر قانونی قبضے کی صورت میں متعلقہ حکام کو فوراً اطلاع دیں۔