چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ  کے سیمی مقابلے

13

اسلام آباد، 26 نومبر ( اے پی پی): چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ  کے سیمی مقابلے کل مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان کے حمزہ خان، نور زمان اور ناصر اقبال نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اس کے ان کے ساتھ ساتھ سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ برنر نے بھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی جبکہ ٹورنامنٹ میں تمام مصر کے کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں کوئی بھی مصر کا کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔آج کھیلے گئے میچز میں سوئٹزرلینڈکے ڈیوڈ برنر نے خالد لبیب، حمزہ خان نے کریم ال حمامے، نور زمان نے یاسین شہدے اور ناصر اقبال نے مصطفی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔